QR CodeQR Code

حکومت نجکاری کی بجائے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقدامات کرے، زبیر احمد گوندل

17 Sep 2015 21:32

اسلام ٹائمز: شباب ملی کے نام سے جماعت کی ذیلی تنظیم کے سربراہ کا سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت ریلوے، پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کا خیال ذہن سے نکال دے، کیونکہ اس سے بے روزگاری بڑھے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان یوتھ کے مرکزی صدر زبیر احمد گوندل نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ریلوے، پی آئی اے اور سٹیل ملز سمیت دیگر قومی اداروں کی نجکاری کا خیال ذہن سے نکال دے، کیونکہ اس سے بے روزگاری بڑھے گی۔ شباب ملی کے نام سے جماعت کی ذیلی تنظیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کیلئے اقداما ت کرے۔ جماعت اسلامی کے رہنماوں کے علاوہ پیپلز پارٹی کے رہنما بلاول بھٹو سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنما وزیراعظم نواز شریف پر الزام عائد کر چکے ہیں کہ انہوں نے ذاتی مفادات کے لیے خسارے سے دوچار 30 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا، ہم نجکاری کے سو فیصد خلاف ہیں اور ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے۔ اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ یہ
پرائیویٹائزیشن نہیں پرسنالائزیشن ہے۔ واضح رہے کہ جن اداروں کی نجکاری کی جانی ہے اس فہرست میں ملک کے دو بڑے سرکاری ادارے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن اور پاکستان اسٹیل ملز بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486010

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486010/حکومت-نجکاری-کی-بجائے-نوجوانوں-کو-روزگار-فراہمی-کیلئے-اقدامات-کرے-زبیر-احمد-گوندل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org