0
Wednesday 16 Sep 2015 21:58

یورپی ممالک میں تارکین وطن کو اسمگل کرنیوالوں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری

یورپی ممالک میں تارکین وطن کو اسمگل کرنیوالوں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ برسلز میں یورپی یونین نے یورپی ممالک میں تارکین وطن کو غیر قانونی طریقوں سے ایک ملک سے دوسرے ملک منتقل کرنے والے اسلمگلرز کیخلاف کارروائی کے لیے قانون منظور کیا ہے، قانون کے تحت اسمگلروں کو پکڑنے کے ساتھ ان کی کشتیوں کو تباہ بھی کیا جائیگا۔ یورپی یونین نے تارکین وطن کو سمندری راستے یورپ اسمگل کرنے والوں کے خلاف بحیرہ روم میں فوجی آپریشن کے لیے یورپی یونین نے اسی سال ای یو نیوی فورس میڈیٹیرینین آپریشن کیلئے انٹیلی جنس معلومات کا حصول شروع کر دیا تھا اور اب لوگوں کو سمندری راستے یورپ اسمگل کرنے والوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق یورپی بحری محافظوں کو اب بحیرہ روم میں مشتبہ کشتیوں کو روک کر ان کو چیک کرنے، آگے بڑھنے سے روکنے اور ضرورت پڑنے پر ان کی تباہ کر دینے کا اختیار دیدیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 486012
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش