0
Wednesday 16 Sep 2015 17:59

یہ ہے امریکہ، سکول میں کھڑی کا الارم بجنے پر مسلمان طالبعلم کو جیل کو ہوا کھانا پڑ گئی

یہ ہے امریکہ، سکول میں کھڑی کا الارم بجنے پر مسلمان طالبعلم کو جیل کو ہوا کھانا پڑ گئی
اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک 14 سالہ مسلم نوجوان کو "بم" بنانے کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ بچے کے مطابق وہ صرف گھڑی بنا کر اپنے اساتذہ کو حیران کرنا چاہتا تھا۔ ڈلاس مارننگ نیوز کے مطابق احمد محمد اپنی گھڑی کے ہمراہ ریاست کے شہر ارونگ میں واقع اپنے سکول پہنچا جہاں وہ امید کر رہا تھا کہ وہ اپنی اس کاوش سے اساتذہ کو متاثر کر سکے گا تاہم سکول نے پولیس کو فون کر دیا اور احمد محمد کو ہتھکڑیاں لگا کر بچوں کی جیل منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے احمد کو تاحال "جعلی بم" بنانے کا جرم چارج نہیں کیا تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احمد سب کو یہی بتا رہا تھا کہ یہ ایک گھڑی ہے۔ رپورٹ کے مطابق احمد کو سکول سے خارج کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے والد نے اسے اسلام فوبیا کی ایک اور مثال قرار دیا ہے۔

سوڈان سے تعلق رکھنے والے محمد الحسن محمد نے کہا کہ ان کے بیٹے کا نام محمد ہے، اس وجہ سے اس کیساتھ بدسلوکی کی گئی۔ احمد کے مطابق اس نے اس سے قبل اپنے انجینئرنگ ٹیچر کو اپنی ایجاد دکھائی تھی، جنہوں نے احمد کو مشورہ دیا تھا کہ وہ اسے کسی اور استاد کو نہ دکھائیں۔ تاہم انگلش کی کلاس کے دوران گھڑی کا الارم بج اٹھا جس پر ان کے ٹیچر اسے بم سمجھ بیٹھے اور پرنسپل کے سامنے اس گھڑی کو پیش کیا گیا، جنہوں نے پولیس کو طلب کر لیا۔ مقامی پولیس حکام اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ احمد کا شروع سے موقف رہا ہے کہ یہ بم نہیں گھڑی ہے تاہم وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ احمد پوری کہانی نہیں بتا رہا۔ بعدازاں احمد کو بچوں کی جیل سے رہا کر دیا گیا تاہم کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ احمد کو سکول سے 3 روز کے لئے معطل کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 486023
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش