0
Wednesday 16 Sep 2015 18:28

تکفیریت نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، حافظ سعید

تکفیریت نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، حافظ سعید
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت الدعوۃ حافظ سعید نے لاہور میں میزبان ہوٹل میں سٹیزن کونسل کے زیراہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں منظم سازش کے تحت تکفیریت کو فروغ دیا گیا اور اس کی آڑ میں پاکستان میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ سازش بھارت نے دیگر پاکستان دشمن قوتوں کے ساتھ مل کر کی جس کا پاکستان کو بہت نقصان اٹھانا پڑا، فوج اگر اپنا کردار ادا نہ کرتی تو تکفیریت سے پاکستان کا قومی شیرازہ بکھر جاتا۔ امیر جماعت الدعوۃ کا کہنا تھا کہ پاک فوج وطن کے دفاع کیلئے اہم ترین کردار ادا کر رہی ہے، یہی وجہ ہے کہ پوری پاکستانی قوم جنرل راحیل شریف کی پشت پر کھڑی ہے۔ حافظ سعید نے کہا کہ تکفیریت نے پاکستان کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے، اس سازش میں مقامی لوگوں کو خریدا گیا جنہوں نے بھارتی مفادات میں اپنے ملک کی بقا داؤ پر لگا دی، پاکستان میں تمام مکاتب فکر مل کر رہیں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے چین کے ساتھ اقتصادی راہداری کا معاہدہ ہوا ہے بھارت کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہا ہے، بھارت مسلسل پاکستان کیخلاف سازشیں کر رہا ہے، ان سازشوں کے توڑ کیلئے حکومت پاکستان کو بھارتی جارحیت کو عالمی سطح پر اٹھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کامیابی کیساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہے، ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کئے بغیر امن قائم نہین کیا جا سکتا۔ کانفرنس سے اپوزیشن لیڈر سید خورشید، آصف احمد علی، غلام مصطفیٰ کھر، عمران مسعود سمیت دیگر رہنماؤں اور دانشوروں نے بھی خطاب کیا۔
خبر کا کوڈ : 486031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش