QR CodeQR Code

کراچی سے القاعدہ برصغیر کا مالی معاونت کار شبیہ احمد گرفتار

16 Sep 2015 22:31

اسلام ٹائمز: دہشتگرد نے دوران تفتیش سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت اور طالبان کی مالی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے، اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتایا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگرد پاکستان اور پڑوسی اسلامی ممالک میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے کراچی کے علقے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شبیہ احمد کو گرفتار کرلیا، جبکہ دہشتگرد نے دوران تفتیش سانحہ صفورا کے دہشتگردوں کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا بھی اعتراف کیا ہے۔ ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے طالبان کی مالی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے، اور اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتایا ہے، جبکہ گرفتار دہشتگرد پاکستان اور پڑوسی اسلامی ممالک میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے، جس کی فنڈنگ سے متعلق بھی جائزہ لے رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486058

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486058/کراچی-سے-القاعدہ-برصغیر-کا-مالی-معاونت-کار-شبیہ-احمد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org