QR CodeQR Code

کراچی سے گرفتار القاعدہ برصغیر کا مالی معاونت کار شیبہ احمد ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

17 Sep 2015 16:37

اسلام ٹائمز: ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ شیبہ احمد القاعدہ برصغیر کا سہولت کار اور مالی معاونت کار ہے، جو کہ حملہ آوروں کی ذہنی تربیت اور مالی معاونت کرتا تھا، شیبہ احمد نے افغان طالبان کی معاونت کا بھی اعتراف کیا تھا، جبکہ دہشتگرد کے ریکارڈ سے داعش کے پیغامات بھی ملے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شیبہ احمد کو 30 روزہ ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شیبہ احمد کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کر دیا ہے۔ ایس ایس پی سی ٹی ڈی نوید خواجہ نے عدالت کو بتایا کہ شیبہ احمد القاعدہ برصغیر کا سہولت کار اور مالی معاونت کار ہے، جو کہ حملہ آوروں کی ذہنی تربیت اور مالی معاونت کرتا تھا۔ نوید خواجہ نے نے مزید بتایا کہ دہشتگرد شیبہ احمد نے افغان طالبان کی معاونت کا بھی اعتراف کیا تھا، جبکہ دہشتگرد کے ریکارڈ سے داعش کے پیغامات بھی ملے تھے۔ دوسر جانب شیبہ احمد نے عدالت میں بیان دیا کہ اپنے گھر پر لوگوں کو درس دیتا ہوں، درس میں شریک ہونے والوں کا مجھے علم نہیں۔ عدالت نے دونوں طرف کی بیانات سننے کے بعد القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شیبہ احمد کا 30 روزہ ریمانڈ دے دیا۔


خبر کا کوڈ: 486130

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486130/کراچی-سے-گرفتار-القاعدہ-برصغیر-کا-مالی-معاونت-کار-شیبہ-احمد-ریمانڈ-پر-پولیس-کے-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org