0
Thursday 17 Sep 2015 17:31

نیب کرپشن کے خاتمے کیبجائے اسے فروغ دے رہا ہے، سپریم کورٹ

نیب کرپشن کے خاتمے کیبجائے اسے فروغ دے رہا ہے، سپریم کورٹ
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ نیب کرپشن کے خاتمے کی بجائے الٹا اسے فروغ دے رہا ہے۔ نیب اہلکاروں کی بدعنوانی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران عدالت عظمٰی نے نیب اہلکاروں کی بدعنوانی کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے پلی بارگین کے دوران بدعنوانی کرنیوالے نیب اہلکاروں کے خلاف کیس کی سماعت کی، اس دوران جسٹس امیر ہانی مسلم کا کہنا تھا کہ کوئی ایک کیس بتا دیں، کہ جس میں نیب نے لوٹی گئی رقم وصول کی ہو۔؟ نیب سب اچھا ہے کی رپورٹ دیتا ہے، حالانکہ اچھا کچھ بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب جس کو پکڑتا ہے، اس سے پیسے لیکر دوبارہ کام پر لگا دیا جاتا ہے۔ جسٹس امیر ہانی کا کہنا تھا کہ نیب کرپشن کے خاتمے کی بجائے الٹا اسے فروغ دے رہا ہے۔ عدالت نے اس کیس کو بھی نیب کے دیگر کیسوں کے ساتھ سنے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 486140
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش