QR CodeQR Code

لاہور، ڈولفن فورس کو ہیوی بائیکس کی دوسری کھیپ فراہم کر دی گئی

17 Sep 2015 22:17

اسلام ٹائمز: ڈولفن فورس کیلئے پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کو پینتیس ہیوی بائیکس فراہم کی گئی تھیں جن پر ڈولفن فورس کے جوان تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جمرات کے روز ہیوی بائیکس کی دوسری کھیپ لاہور پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری کھیپ میں ایک سو اٹھائیس ہیوی بائیکس لاہور پولیس کی ایم ٹی ورکشاپ پہنچا دی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈولفن فورس کیلئے ہیوی بائیکس کی دوسری کھیپ لاہور پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری کھیپ میں ایک سو اٹھائیس ہیوی بائیکس ایم ٹی ورکشاپ پہنچا دی گئی ہیں۔ فورس آئندہ چند ماہ میں اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دےگی۔ ڈولفن فورس کیلئے پہلے مرحلے میں لاہور پولیس کو پینتیس ہیوی بائیکس فراہم کی گئی تھیں جن پر ڈولفن فورس کے جوان تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ جمرات کے روز ہیوی بائیکس کی دوسری کھیپ لاہور پولیس کے حوالے کر دی گئی۔ دوسری کھیپ میں ایک سو اٹھائیس ہیوی بائیکس لاہور پولیس کی ایم ٹی ورکشاپ پہنچا دی گئی ہیں۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ اب تک ایک سو تریسٹھ ہیوی بائیکس لاہور پولیس کے حوالے کر دی گئی ہیں اور آئندہ چند ماہ میں ڈولفن فورس اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دےگی۔


خبر کا کوڈ: 486175

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486175/لاہور-ڈولفن-فورس-کو-ہیوی-بائیکس-کی-دوسری-کھیپ-فراہم-کر-دی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org