0
Friday 18 Sep 2015 09:19

کالعدم تنظیموں سے وابستگی، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی چھان بین شروع

کالعدم تنظیموں سے وابستگی، پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی چھان بین شروع
اسلام ٹائمز۔ اسپیشل برانچ پنجاب نے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کی کالعدم تنظیموں سے وابستگی کے بارے میں خفیہ انکوائری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق حال ہی میں پنجاب پولیس کے بعض اہلکاروں کی بھارتی خفیہ ایجنسی "را" اور کالعدم تنظیموں سے رابطوں پر گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ پنجاب پولیس کے بعض اہلکاروں کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ بھرتی سے قبل مختلف کالعدم تنظیموں سے وابستہ رہے ہیں اور اب بھی مختلف کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کو ان کی مذموم سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرتے ہیں۔ پولیس کے اعلٰی حکام کے حکم پر سپیشل برانچ نے پنجاب کے تمام اضلاع میں پولیس کے اہلکاروں کے کوائف کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ یہ بھی معلوم کیا جا رہا ہے کہ کوئی پولیس اہلکار بھرتی سے قبل کسی انتہاپسند جماعت کارکن تو نہیں رہا اور اس نے ایسی کسی تنظیم کے زیرسایہ عسکری تربیت تو حاصل نہیں کی اور وہ جہادی کارروائیوں میں تو شریک نہیں رہا؟ پولیس اہلکاروں کے عزیز و اقارب کے علاوہ ان کے دوستوں اور تعلق داروں کے کوائف بھی معلوم کئے جا رہے ہیں۔ ایسے پولیس اہلکار جن کا کالعدم تنظیموں سے براہ راست تعلق ثابت ہو گیا تو انہیں نہ صرف ملازمت سے برطرف کر دیا جائے گا بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے ان کی منفی سرگرمیوں کی پوچھ گچھ بھی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 486203
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش