QR CodeQR Code

پشاور حملہ، کیپٹن سید اسفند یار بخاری نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی

18 Sep 2015 11:55

اسلام ٹائمز: کیپٹن اسفند یار شہید دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔ کیپٹن اسفند یار بخاری کو 118 ویں لانگ کورس میں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا تھا۔ کیپٹن اسفند یار کو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وار ٹیکٹکس میڈل بھی دیا گیا تھا۔


بڈھ بیر ائیربیس حملے کے دوران دہشتگردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن اسفند یار نے بہادری کی نئی مثال قائم کر دی۔ کیپٹن اسفند یار اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے انھوں نے بہادری کا مطاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو بیس کے اندر جانے سے روکا اور مسلسل سیسہ پلائی دیوار بنے رہے۔ کیپٹن اسفند یار شہید نے صبح صادق ہی اپنی بہادری کی مثال قائم کر کے شہادت نوش کی، کیپٹن اسفند یار شہید دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں اپنے دستے کی قیادت کر رہے تھے۔ کیپٹن اسفند یار بخاری کو 118 ویں لانگ کورس میں اعزازی شمشیر سے نوازا گیا تھا۔ کیپٹن اسفند یار کو پاسنگ آؤٹ پریڈ میں وار ٹیکٹکس میڈل بھی دیا گیا تھا۔ کیپٹن اسفند یار شہید کا تعلق جناح ونگ سے تھا، کیپٹن اسفند یار شہید جناح ونگ 48 اینٹری کے ونگ کمانڈر بھی تھے، کیپٹن اسفند یار شہید نے پنجاب انڈر 19 ہاکی ٹیم کی جانب سے میچ بھی کھیلے۔


خبر کا کوڈ: 486218

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486218/پشاور-حملہ-کیپٹن-سید-اسفند-یار-بخاری-نے-بہادری-کی-نئی-مثال-قائم-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org