QR CodeQR Code

کیسکو کو فنڈز کی فراہمی کے باوجود ترقیاتی کام کیوں نہیں ہو رہے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

18 Sep 2015 15:29

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی ہاوس کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلٰی بلوچستان کا کہنا تھا کہ کیسکو کو فنڈز کے اجراء کے باوجود یہ تمام اسکیمات غیر ضروری تاخیر کا شکار ہیں۔ جس سے اسکیمات کی لاگت میں اضافہ کے علاوہ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کیسکو حکام کو ہدایت کی ہے کہ بلوچستان حکومت کے کیسکو کی مختلف ترقیاتی اسکیمات کے لیے فراہم کئے گئے فنڈز، اسکیمات کی تکمیل اور عدم تکمیل سے متعلق صوبائی حکومت کو فوری رپورٹ دی جائے۔ یہ ہدایت وزیراعلٰی بلوچستان نے کیسکو چیف رحمت اللہ بلوچ کو گذشتہ روز منعقدہ اجلاس میں دی۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ حکومت بلوچستان صوبے میں بجلی کے کھمبوں، ٹرانسفارمرز کی تنصیب، واٹر سپلائی اسکیمات کو کنکشن کی فراہمی کے لیے فنڈز فراہم کرتی ہے لیکن کیسکو کو فنڈز کے اجراء کے باوجود یہ تمام اسکیمات غیر ضروری تاخیر کا شکار ہیں۔ جس سے اسکیمات کی لاگت میں اضافہ کے علاوہ عوام کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کیسکو کی غیر ضروری تاخیر پر وزیراعلٰی نے برہمی کا اظہار کیا کہ سالوں سے اسکیمات اور منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ کیسکو اسکیمات کی بروقت تکمیل سے متعلق کارکردگی کو بہتر بنائے۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، سیکرٹری خزانہ مشتاق احمد رئیسانی، سیکرٹری توانائی، چیئرمین کیسکو، بورڈ آف ڈائریکٹرز، عبدالخالق بلوچ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 486234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486234/کیسکو-کو-فنڈز-کی-فراہمی-کے-باوجود-ترقیاتی-کام-کیوں-نہیں-ہو-رہے-ڈاکٹر-عبدالمالک-بلوچ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org