0
Friday 18 Sep 2015 18:23

کراچی میں 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی میں 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان گرفتار کئے گئے، جبکہ ملزمان کے قبضے سے 42 موٹر سائیکلیں، 6 گاڑیاں اور 50 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بھی برآمد کئے گئے، اس کے علاوہ ملزمان سے 10 پستول، بڑی تعداد میں گولیاں، منشیات اور شراب بھی برآمد کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 486252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش