QR CodeQR Code

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ

18 Sep 2015 21:56

اسلام ٹائمز: لاہور سے روانگی کے چند منٹ بعد پائلٹ نے اطلاع دی کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے لہذا اب طیارہ مزید پرواز کےقابل نہیں رہا جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس لاہور لینڈ کروا دیا گیا تاکہ خوفناک صورتحال میں پھنسے بغیر زمین پر اترا جا سکے۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور سے روانگی کے چند لمحوں بعد وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا خصوصی طیارہ فنی خرابی کے باعث واپس لاہور لینڈ کر گیا۔ پائلٹ اور عملے سمیت طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے۔ لاہور ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن سمیت حساس اداروں کے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے زیراستعمال خصوصی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔ لاہور سے روانگی کے چند منٹ بعد پائلٹ نے اطلاع دی کہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہو گئی ہے لہذا اب طیارہ مزید پرواز کےقابل نہیں رہا جس کے بعد طیارے کو فوری طور پر واپس لاہور لینڈ کروا دیا گیا تاکہ خوفناک صورتحال میں پھنسے بغیر زمین پر اترا جا سکے۔ سول ایوی ایشن انتظامیہ کے مطابق وزیر اعلیٰ کا خصوصی طیارہ فنی خرابی کا شکار ضرور ہوا البتہ بحفاظت واپس لاہور لینڈ کر گیا۔


خبر کا کوڈ: 486266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486266/وزیراعلی-پنجاب-شہباز-شریف-کے-طیارے-میں-فنی-خرابی-ہنگامی-لینڈنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org