0
Saturday 19 Sep 2015 05:24

بیٹے کی قربانی پر خدا کے مشکور ہیں، والد کیپٹن اسفند یار بخاری

بیٹے کی قربانی پر خدا کے مشکور ہیں، والد کیپٹن اسفند یار بخاری
وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے، اس قول کو سچ کر دکھایا ہے شہید اسفند یار بخاری کے والد ڈاکٹر فیاض حسین بخاری نے جو دشمن سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے بیٹے کیپٹن اسفند یار کی قربانی پر خدا کے مشکور ہیں۔ وطن کیلئے ان کی محبت کا یہ عالم ہے کہ وہ بیٹے کی شہادت پر شکر کرتے نظر آرہے ہیں۔ احساس تشکر سے مغلوب والد بیٹے کے کارنامے پر فخر سے پھولے نہیں سما رہے۔ ان کا کہنا ہے  الحمداللہ میرے بیٹے نے وطن پر جان نچھاورکی ہے، مجھے اپنے شہید بیٹے کے کارنامے پر فخر ہے۔ اسے آرمی میں جانے کا شوق تھا۔ ڈاکٹر بننے کی خواہش فوج میں جانے پر قربان کر دی اس نے کسی بھی کھیل میں ہارنا نہیں سیکھا تھا۔ شہید کی ماں کہتی تھی میرا بیٹا ایسی تلوار ہے جو دشمن پر گرے گی۔
خبر کا کوڈ : 486279
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش