0
Saturday 19 Sep 2015 10:25

افغانستان سے دہشت گرد حملے روکنے کیلیے سفارتی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ

افغانستان سے دہشت گرد حملے روکنے کیلیے سفارتی حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے افغانستان سے دہشت گردوں کے حملے روکنے کیلیے مربوط سفارتی حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے افغان اور امریکی حکومتوں سے رابطہ کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے اعلیٰ سطح کے وفود وزیراعظم کی منظوری کے بعد جلد افغانستان اور امریکا روانہ ہوں گے، ان وفود کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز یا قومی سلامتی کے مشیر طارق فاطمی کریں گے۔

اس دورے میں افغان حکومت سے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث تنظیموں کے خلاف آپریشن کرنے اور مطلوب دہشت گردوں کی حوالگی کا مطالبہ کیا جائے گا جبکہ امریکی حکومت پر زور دیا جائے گاکہ وہ اس معاملے پر اپنا سفارتی کردار ادا کرے۔

وفاقی حکومت کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ پشاور کے قریب بڈھ بیر کے ایئر فورس کیمپ پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے سامنے آنے کے بعد اعلیٰ حکومتی حلقوں میں طویل مشاورت کی گئی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس معاملے پر افغانستان حکومت سے براہ راست بات چیت کی جائے گی تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔
خبر کا کوڈ : 486305
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش