QR CodeQR Code

پشاور، فضائیہ کمیپ پر حملہ کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کیخلاف درج

19 Sep 2015 10:36

اسلام ٹائمز: محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے پاک فضائیہ کا مراسلہ موصول ہوا۔ مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فضائیہ کے کیمپ پر دہشتگرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ محکمہ انسداد دہشتگردی کے مطابق بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے پاک فضائیہ کا مراسلہ موصول ہوا۔ مراسلہ میں کہا گیا تھا کہ بڈھ بیر کیمپ پر حملے کا مقدمہ نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا جائے۔ محکمہ انسداد دہشتگردی حکام کے مطابق ایف آئی آر میں دہشتگردی اور قتل و اقدام قتل کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ تفتیشی ٹیموں نے انقلاب روڈ پر واقع رہائشی علاقے کے کئی افراد کے بیانات قلمبند کرلئے ہیں۔ انقلاب روڈ، بڈھ بیر، متنی سمیت دیگر علاقوں میں درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 486315

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486315/پشاور-فضائیہ-کمیپ-پر-حملہ-کا-مقدمہ-نامعلوم-دہشتگردوں-کیخلاف-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org