0
Saturday 19 Sep 2015 10:51

او آئی سی نے میرواعظ کو وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں نیویارک مدعو کر لیا

او آئی سی نے میرواعظ  کو وزرائے خارجہ کے سالانہ اجلاس میں نیویارک مدعو کر لیا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کل جماعتی حریت کانفرنس (ع) میرواعظ عمر فاروق کو رواں ماہ کے آخر میں اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ اور کشمیر رابطہ گروپ کے سالانہ اجلاس میں نیویارک مدعو کیا گیا ہے۔ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالعزیز السیبیل کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہونے کے بعد میر واعظ نے میڈیا سے کو بتایا کہ اگر کٹھ پتلی حکومت نے روڑے نہیں اٹکائے تو وہ اجلاس میں ضرور شریک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ خط میں لکھا گیا ہے کہ آپ کی نیو یارک اجلاس میں شرکت ہمارے لیے باعث مسرت ہو گی۔

حریت کانفرنس کے ترجمان کے مطابق انہیں او آئی سی میں ایک مبصر کا درجہ حاصل ہے اور میر واعظ نے قبل ازیں بھی مسئلہ کشمیر کو او آئی سی کے متعدد بار منعقد ہونے والے اجلاسوں میں پیش میں کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارت نے گزشتہ تین سالوں سے میر واعظ پر او آئی سی اجلاسوں میں شرکت پر پابندی عائد کر رکھی ہے جس کی وجہ سے وہ او آئی سی سمیت دیگر عالمی فورمز میں شرکت نہیں کر سکے۔

میر واعظ نے کہا ہے کہ اگر انہیں اجلاس میں شرکت سے روکا گیا تو وہ او آئی سی کو مقبوضہ جموں کشمیر کے موجودہ سیاسی، سماجی اور مذہبی تناظر کے حوالے سے ایک تفصیلی خط ارسال کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 486326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش