QR CodeQR Code

نواز حکومت دہشتگردوں اور انکے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے میڈیا ٹرائل کرے، علامہ ناظر تقوی

19 Sep 2015 13:50

اسلام ٹائمز: پشاور ایئربیس حملے کی مذمت کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر نے کہا کہ دہشتگرد بزدل ہیں، ان کی کارروائی ہمیں کسی بھی صورت ڈرا نہیں سکتی، ہم دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اور وطن عزیر کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی نے پشاور ایئر بیس میں پیش آنے والے دہشتگردی کے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد بزدل ہیں، ان کی کارروائی ہمیں کسی بھی صورت ڈرا نہیں سکتی، ہم دہشتگردی کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اور وطن عزیر کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔ اپنے بیان میں علامہ ناظر تقوی نے کہا کہ نواز حکومت کو چاہیئے کہ قاتلوں اور ان کے سرپرستوں کو بے نقاب کرکے انکا میڈیا ٹرائل کرے، مسجد میں مسلمانوں کا خون بہانے والے ہرگز مسلمان نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی سرزمین پر ہر مسلک کا قتل عام ہو رہا ہے، جو کسی بھی صورت ٹھیک نہیں۔ صوبائی صدر ایس یو سی نے کہا کہ ہم دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں دیکر ہزاروں جانیں بچا لیں، اور بہادری کی مثال قائم کی۔ علامہ ناظر عباس تقوی نے نمازیوں سمیت مسلح افواج کے شہید جوانوں کے سوگواروں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور دعا کی اللہ تعالٰی ان کے خانوادوں کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عنایت فرمائے۔


خبر کا کوڈ: 486366

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486366/نواز-حکومت-دہشتگردوں-اور-انکے-سرپرستوں-کو-بے-نقاب-کرکے-میڈیا-ٹرائل-کرے-علامہ-ناظر-تقوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org