QR CodeQR Code

امریکا کا پاکستانی نوجوانوں کو ویزہ جاری نہ کرنا شرمناک ہے، رضا ربانی

19 Sep 2015 16:54

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ ایک طالبعلم کو ویزہ جاری کیا گیا اس نے مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرکے امریکا کے منہ پر طمانچہ مارا۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھی امریکی افسروں کو ویزہ جاری نہ کرے۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا ہے کہ مقابلے میں شرکت کے لیے امریکہ کا پاکستانی طلبا کو ویزہ جاری نہ کرنا شرمناک ہے، ہمارے نوجوان ہر میدان میں قومی پرچم سربلند کر نے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آرٹس کونسل آف پاکستان، کراچی میں مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چیمپین شپ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبا کے اعزاز میں تقریب منعقد کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین سینیٹ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبا کو ویزہ نہ دینا شرمناک ہے۔ ایک طالبعلم کو ویزہ جاری کیا گیا اس نے مائیکرو سافٹ آفس اسپیشلسٹ ورلڈ چیمپین شپ میں کامیابی حاصل کرکے امریکا کے منہ پر طمانچہ مارا۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ بھی امریکی افسروں کو ویزہ جاری نہ کرے۔

عالمی سطح پر مائیکرو سوفٹ مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوان وقاص علی کا کہنا تھا کہ پاکستانی نوجوان بہت باصلاحیت ہیں، وہ خوش ہیں کہ انہوں نے ملک کا نام روشن کیا۔ وقاص نے حکومت وقت سے شکوہ کیا کہ ان کی کامیابی پر کسی حکومتی رکن نے ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی۔ وقاص نے ثابت کیا کہ پاکستان طلبا کو مواقع فراہم کیے جائیں تو وہ ہر میدان میں پاکستان کا پرچم سربلند کرسکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486391

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486391/امریکا-کا-پاکستانی-نوجوانوں-کو-ویزہ-جاری-نہ-کرنا-شرمناک-ہے-رضا-ربانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org