0
Saturday 19 Sep 2015 19:29

بیٹے کے سینے پر گولیوں کے نشان دیکھ کر اس کو سلیوٹ کیا، ڈاکٹر فیاض بخاری

بیٹے کے سینے پر گولیوں کے نشان دیکھ کر اس کو سلیوٹ کیا، ڈاکٹر فیاض بخاری
اسلام ٹائمز۔ بڈھ بیر حملے میں جوانمردی سے دہشتگردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے ضلع اٹک کے بہادر سپوت کیپٹن سید اسفند بخاری شہید کے گھر پر لوگوں کا تانتا بندھا رہا۔ شہید کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹے کے سینے پر گولیوں کے نشان دیکھ کر اس کو سلیوٹ کیا، بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ پی ایم اے 118 لانگ کورس میں اعزازی شمشیر حاصل کرنیوالے کیپٹن سید اسفند بخاری نے بڈھ بیر کیمپ پر دہشتگردوں کے حملے کے وقت وہی شمشیر دشمنوں پر گرا دی۔ اپنی جان وطن کی مٹی پر قربان کر کے شہید نے اپنے والد ڈاکٹر سید فیاض حسین بخاری کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔ شہید کے گھر آنے والے افسوس نہیں کر رہے بلکہ شہید کے والد کی فرمائش پر انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ شہید کے والد نے بیٹے کی شہادت پر اپنے جذبات کا اظہار کچھ اس انداز سے کیا ہے کہ دیکھنے اور سننے والے سبھی حیران رہ گئے۔ ڈاکٹر فیاض بخاری کہتے ہیں کہ شہادت سے ایک رات قبل باپ بیٹے کے درمیان فون پر ہونیوالی گفتگو کا موضوع میجر شبیر شریف شہید تھے اور شاید شہادت کے وقت اسفند کے ذہن میں بھی میجر شبیر شریف کا وقت شہادت تھا۔ اسی وجہ سے وہ جانفشانی سے لڑے اور سرخرو ہو گئے۔
خبر کا کوڈ : 486408
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش