0
Sunday 20 Sep 2015 08:50

آسیہ اندرابی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج

آسیہ اندرابی کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے خلاف بھارت نے بغاوت کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس نے گزشتہ روز آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا تھا۔ چھاپے کے وقت دختران ملت کی سرکردہ کارکن فہمیدہ بھی موجود تھیں اور پولیس نے ان کو بھی گرفتار کر لیا۔ دونوں خواتین کو رام باغ سرینگر میں خواتین کیلئے مخصوص پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا ہے۔ آسیہ اندرابی کے خلاف بھارت سے بغاوت کا مقدمہ حال ہی میں پاکستانی پرچم لہرانے اور پاکستان میں منعقدہ ایک ریلی سے خطاب کرنے کے الزام میں درج کیا گیا۔ ادھر دختران ملت نے گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں کئی دنوں کی گھریلو نظربندی کے بعد گزشتہ رات گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے کہا کہ آسیہ اندرابی ایک معروف لیڈر ہیں اور بھارت اور اسکی ایجنسیاں انکی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت اور انکے حلقہ اثر میں ہو نے والے اضافہ سے بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری کیلئے ان کے خاندان کو کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ انہیں کسی فرضی معاملے میں پھنسانے کی کوشش کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 486454
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش