0
Sunday 20 Sep 2015 17:02

سانحہ بڈھ بیر کیبعد ڈی آئی خان میں پولیس کا اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن

سانحہ بڈھ بیر کیبعد ڈی آئی خان میں پولیس کا اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ پشاور میں پیش آنے والے سانحہ بڈھ بیر کے بعد ڈی آئی خان پولیس نے مشکوک افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا۔ ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر تھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او سیف الرحمن خان نے سکیورٹی فورسز کے ہمراہ ڈیرہ ائیر پورٹ کے نزدیک رہائشی آبادیوں میں بڑے پیمانے پرسرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران درجنوں مشکوک افراد کو گرفتار کیا گیا اور غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او تھانہ صدر پولیس نے مکانوں کی رجسٹریشن بغیر کرائے پر دینے والے مالک مکانات کو بھی گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ شہر میں موجود درجنوں کرایہ داروں کے کوائف کی تصدیق کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈی آئی خان پولیس نے سڑکوں اور بازاروں میں گشت بڑھا دیا ہے، اور کئی مقامات پر ناکہ بندی کرکے راہ گیروں کا شناختی عمل بھی جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 486531
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش