0
Sunday 20 Sep 2015 17:09

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ پشاورکے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی تقریب

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ پشاورکے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کی تقریب
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام سانحہ پشاور(بڈھ بیر) کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے جامعہ شہید مطہری ملتان میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کی، جبکہ قرآن خوانی کی تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات انجینیئر سخاوت علی، سید دلاور عباس زیدی، مولانا امیر حسین ساقی، سید علی رضا بخاری اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ قاضی نادرحسین علوی نے بڈھ بیر پشاور میں دہشت گردوں کی جانب سے پی اے ایف ائیر بیس پر بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منطقی انجام تک جاری رہنا چاہئیے، دہشت گرد اور ان کے حواریوں کو نشان عبرت بنانے کے لئے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، کالعدم دہشت گرد گروہ طالبان دراصل انڈیا، اسرائیل اور امریکہ کے ایجنٹ ہیں جو پاکستان کی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے دہشت گردانہ کاروائیاں کرتے ہیں، طالبان، داعش، النصرہ اور بوکوحرام اسلام دشمن صہیونی آلہ کار ہیں جو اسلام کے روشن چہرے کو مسخ کرنے کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، انہوں نے نمازیوں، پاک فوج اور پی اے ایف کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بہادور سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر خاک میں ملا دیے، انشااللہ ہمارے پاک شہیدوں کے لہو رائیگاں نہیں جائے گا ان کی یہ قربانی وطن عزیز کی سلامتی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا، علامہ قاضی نادر حسین علوی نے شہدائے پشاور کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
خبر کا کوڈ : 486534
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش