QR CodeQR Code

ملتان، این اے 154 کے عوام ڈاکٹر طاہرا لقادری کے دس نکاتی ایجنڈے کو ووٹ دیں گے، خواجہ عامر کوریجہ

20 Sep 2015 17:16

اسلام ٹائمز: این اے 154 لودھراں سے پاکستان عوامی تحریک کے اُمیدوار نے کہا ہے کہ کستان عوامی تحریک غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی جنگ لڑ رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات پارلیمنٹ میں اپنے طبقات کی نمائندگی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے امیدوار برائے حلقہ این اے 154 لودھراں خواجہ عامر فرید کوریجہ نے صوبائی سیکرٹری اطلاعات رائو محمد عارف رضوی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ این اے 154 میں عوام نے جس محبت اور پذیرائی سے نوازا ہے اس سے لگتا ہے کہ عوام اب کرپٹ اور لٹیرے سیاستدانوں سے تنگ آچکے ہیں اور وہ حقیقی انقلاب کیلئے ڈاکٹر طاہر القادری کے دس نکاتی ایجنڈے کو ووٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک غریبوں، مزدوروں اور کسانوں کی جنگ لڑ رہی ہے اور وہ دن دور نہیں جب اس ملک کے غریب اور پسماندہ طبقات پارلیمنٹ میں اپنے طبقات کی نمائندگی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ دولت اور دھاندلی کے ساتھ ہے مگر ہم یہ جنگ کردار اور جرات کے ساتھ جیتیں گے۔ لودھراں کے عوام جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے مقابلے میں پاکستان عوامی تحریک کو ملک کا نجات دہندہ سمجھتے ہیں اور ضمنی انتخابات میں پاکستان عوامی تحریک کو ہی کامیاب کرائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 486536

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486536/ملتان-این-اے-154-کے-عوام-ڈاکٹر-طاہرا-لقادری-دس-نکاتی-ایجنڈے-کو-ووٹ-دیں-گے-خواجہ-عامر-کوریجہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org