QR CodeQR Code

ایران کے عالمی طاقتوں سے معاہدہ کے بعد یہ پابندی اب ختم ہو چکی ہے، منصوبہ کو جلدپایہ تکمیل تک پہنچایا جائے، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

20 Sep 2015 17:25

اسلام ٹائمز: حیدرآباد سے جاری بیان کے مطابق جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ ایران اپنے حصہ کا 1150 کلومیٹر تعمیر کر چکا ہے اب پاکستان 900 کلو میٹر اپنے حصے کی تعمیر جلد مکمل کر کے اس منصوبہ سے فیضیاب ہو سکتا ہے اگر یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے تو گیس کے بحران پر بہت حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان (نورانی) وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے وفاقی وزیر پیٹرولم شاہد خاقان عباسی کے اس بیان پر انتہائی افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ پابندیوں کے باعث ایران گیس پائپ لائن منصوبہ پرپیش رفت نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے عالمی طاقتوں سے معاہدہ کے بعد یہ پابندی اب ختم ہو چکی ہے امریکہ نے ایران کے8ارب ڈالر کے ضبط شدہ اثاثے بھی واپس کر دئیے ہیں اور ایران نے اپنا تیل عالمی مارکیٹ میں فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ تمام مغربی ممالک ایران کے ساتھ تجارت زراعت اور تکنیکی شعبوں میں کام کررہے ہیں جبکہ ہمارے وزیر صاحب پابندیوں کا بہانہ کر کے اس منصوبہ پر پیش رفت کرنے سے انکار کر رہے ہیں حالانکہ ایران اپنے حصہ کا 1150 کلومیٹر تعمیر کر چکا ہے اب پاکستان 900 کلو میٹر اپنے حصے کی تعمیر جلد مکمل کرکے اس منصوبہ سے فیضیاب ہو سکتا ہے اگر یہ منصوبہ جلد مکمل ہو جائے تو گیس کے بحران پر بہت حد تک قابو پایا جا سکتا ہے اور گیس بحران کی وجہ سے ملک کی انڈسٹری کو جو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اس کا بھی تدارک ہو سکتا ہے حکومت کو وزیر پیٹرولم کے اس بیان کا سختی سے نوٹس لینا چاہئے کہ وہ آخر کس کے اشارے پر ملک کے مفاد میں ہونے والے اس منصوبے کو التواء کا شکار کر کے ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486540

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486540/ایران-کے-عالمی-طاقتوں-سے-معاہدہ-بعد-یہ-پابندی-اب-ختم-ہو-چکی-ہے-منصوبہ-کو-جلدپایہ-تکمیل-تک-پہنچایا-جائے-صاحبزادہ-ابوالخیر-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org