QR CodeQR Code

شام میں سرگرم دہشت گرد گروہ النصرہ فرنٹ نے 56 شامی فوجیوں کو قتل کر دیا

20 Sep 2015 17:34

اسلام ٹائمز: القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے ایک اور جنگجو تنظیم جیش الفتح کے ساتھ مل کر رواں ماہ 9 ستمبر کو ابو دہر کے فوجی ایئرپورٹ پر قبضہ کر کے حکومت کے درجنوں حامیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم اور اتحادیوں نے ملک کے شمال مغربی علاقے میں قائم ایک فوجی ایئربیس پر کم از کم 56 فوجیوں کو قتل کر دیا۔ خبر رساں ادارے نے شام کے آبزوریٹری فار ہیومن رائٹس گروپ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمن کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے ابو دہر ایئرپورٹ پر قیدی بنائے گئے 56 فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ واضح رہے کہ گذشتہ دنوں جنگجوں نے مذکورہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرکے فوجیوں کو قیدی بنا لیا تھا۔ انھوں نے بتایا کہ ادلب صوبے میں ہلاکتوں کا یہ واقعہ رواں ہفتے کے آغاز میں پیش آیا تاہم اس کی تصدیق اب کی گئی ہے۔ القاعدہ کی ذیلی تنظیم النصرہ فرنٹ نے ایک اور جنگجو تنظیم جیش الفتح کے ساتھ مل کر رواں ماہ 9 ستمبر کو ابو دہر کے فوجی ایئرپورٹ پر قبضہ کرکے حکومت کے درجنوں حامیوں کو ہلاک جبکہ متعدد کو یرغمال بنا لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 486548

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486548/شام-میں-سرگرم-دہشت-گرد-گروہ-النصرہ-فرنٹ-نے-56-شامی-فوجیوں-کو-قتل-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org