QR CodeQR Code

یورپ جانے کی کوشش کے دوران ایک اور شامی بچی ڈوب گئی

20 Sep 2015 17:45

اسلام ٹائمز: مہاجرت کے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے سے لے کر اب تک بحیرہ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والوں میں سے دو ہزار چھ افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ یورپ جانے کی کوشش کرنے والے شامی پناہ گزینوں کی ایک کشتی الٹنے سے ایک پانچ سالہ شامی بچی سمندر میں ڈوب گئی، اس طرح یورپ جانے کی کوشش میں سمندر میں ڈوبنے والے بچوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یونان کی کوسٹ گارڈ کو یونان کے ساحل سے ایک پانچ سالہ شامی بچی کی لاش ملی ہے جبکہ کوسٹ گارڈ نے کشتی میں سوار تیرہ افراد کو بچا لیا ہے اور باقی افراد کو تلاش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ رواں ماہ ستمبر کے شروع میں ایک تین سالہ شامی بچے ایلان کردی کی لاش ساحل سمندر پر ملنے کے بعد دنیا والوں کی توجہ شامی پناہ گزینوں کی طرف مبذول ہو گئی تھی۔ مہاجرت کے بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوری کے مہینے سے لے کر اب تک بحیرہ روم عبور کر کے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والوں میں سے دو ہزار چھ افراد سمندر میں ڈوب کر ہلاک ہو چکے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486550/یورپ-جانے-کی-کوشش-کے-دوران-ایک-اور-شامی-بچی-ڈوب-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org