QR CodeQR Code

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں سیاہ فام نوجوان کے ساتھ پولیس کا تشدد آمیز سلوک

20 Sep 2015 17:56

اسلام ٹائمز: امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں امریکی پولیس اہلکار ایک سیاہ فام نوجوان پر تشدد کرتے اور اسے زمین پر پٹختے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے منگل کے دن ایک راہ گیر نے بنائی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست کیلی فورنیا میں واقع شہر اسٹاکٹن میں ایک سیاہ فام نوجوان کے ساتھ پولیس کے تشدد آمیز رویے کی ویڈیو، منظر عام پر آنے کے بعد اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلی فورنیا کے پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ایک سیاہ فام نوجوان پر تشدد کی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے۔ اس ویڈیو میں امریکی پولیس اہلکار ایک سیاہ فام نوجوان پر تشدد کرتے اور اسے زمین پر پٹختے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ ویڈیو گزشتہ ہفتے منگل کے دن ایک راہ گیر نے بنائی تھی۔ اس رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ ایک امریکی سیاہ فام نوجوان اسکول جا رہا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے اسے سڑک عبور کرتے وقت ٹریفک قوانین کی پابندی نہ کرنے کی بنا پر گرفتار کر لیا۔اس نوجوان کو بعد میں آزاد کر دیا گیا لیکن اس پر پولیس کے مقابلے میں مزاحمت کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 486554

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486554/امریکی-ریاست-کیلی-فورنیا-میں-سیاہ-فام-نوجوان-کے-ساتھ-پولیس-کا-تشدد-آمیز-سلوک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org