QR CodeQR Code

گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع کیا جائے گا، حاجی اکبر تابان

20 Sep 2015 20:31

اسلام ٹائمز: سینئیر وزیر گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مالوپی، آسمانی موڑ شنگوس اور پڑی جیسے خطرناک مقامات پر متبادل سڑک بننی چاہئے تاکہ مستقبل میں حادثات کی شرح کم سے کم ہو۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے سینئر وزیر برقیات حاجی اکبر تابان نے کہا ہے کہ گلگت اسکردو روڈ کی تعمیر کا کام جلد شروع ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی ڈائیریکٹر نیشنل ہائی وے اتھارٹی سید کمال کے ہمراہ ہم نے کئی خطرناک موڑوں کا باقاعدہ سروے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مالوپی، آسمانی موڑ شنگوس اور پڑی جیسے خطرناک مقامات پر متبادل سڑک بننی چاہئے تاکہ مستقبل میں حادثات کی شرح کم سے کم ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس شاہراہ کی تعمیر سے گلگت بلتستان میں مواصلات کے شعبے کو فروغ ملے گا اور علاقے میں ترقی کا دور دورہ ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 486591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486591/گلگت-اسکردو-روڈ-کی-تعمیر-کا-کام-جلد-شروع-کیا-جائے-گا-حاجی-اکبر-تابان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org