QR CodeQR Code

نریندر مودی خانہ کعبہ میں دوبارہ بت رکھنے کی باتیں کر کے اپنے عزائم عیاں کر رہا ہے، سراج الحق

20 Sep 2015 22:46

اسلام ٹائمز: استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ برہمن سامراج سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری انسانیت کو خطرہ ہے، 18 کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کی طرف سے کشمیری قیادت کے اعزاز میں استقبالیہ دیا گیا، اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے استقبالیہ کو کنڈکٹ کیا، استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا ہے کہ برہمن سامراج سے نہ صرف کشمیریوں بلکہ پوری انسانیت کو خطرہ ہے، 18 کروڑ پاکستانی عوام کشمیریوں کی پشت پر ہیں، نریندر مودی خانہ کعبہ میں بھی دوبارہ بت رکھنے کی باتیں کر کے اپنے عزائم عیاں کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر کے بہادر عوام نے خون کے دریا بہا کر آزادی اور تکمیل پاکستان کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے، پاکستان کے حکمران اور تمام سیاسی جماعتیں اپنے دائروں سے نکل کر کشمیر کی آزادی کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے آگے آئیں، پنجاب اور پاکستان کی ہریالی کشمیری دریائوں کی مرہون منت ہے، اب دنیا میں جنگ پانی پر ہو گی اور پاکستان کا پانی انڈیا کے قبضے میں ہے۔


خبر کا کوڈ: 486616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486616/نریندر-مودی-خانہ-کعبہ-میں-دوبارہ-بت-رکھنے-کی-باتیں-کر-کے-اپنے-عزائم-عیاں-رہا-ہے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org