QR CodeQR Code

کراچی میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت ستائیس افراد گرفتار

20 Sep 2015 23:47

اسلام ٹائمز: رینجرز نے ملیر کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، جس میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا، دونوں کا تعلق نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار ٹارگٹ کلر فرحان ملا کے گروپ سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیوں میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں سمیت ستائیس افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے ملیر کے علاقے الفلاح سوسائٹی میں ٹارگٹڈ کارروائی کی، جس میں ایم کیو ایم کے دو کارکنوں کو گرفتار کرلیا، دونوں کا تعلق نائن زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار ٹارگٹ کلر فرحان ملا کے گروپ سے ہے۔ گلشن حدید میں حساس اداروں نے کارروائی کرکے مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا، جس سے کمپیوٹر اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں۔ گلشن حدید میں ہی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ جمشید کوارٹر سے سرچ آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا، جبکہ دہلی کالونی میں غیر قانونی مویشی منڈی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں دس افراد کو حراست میں لیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 486626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486626/کراچی-میں-ایم-کیو-کے-دو-کارکنوں-سمیت-ستائیس-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org