QR CodeQR Code

سیمینار، ایران و پاکستان کے ثقافتی اور لسانی اشتراکات و مقابلہ مقالہ نگاری

21 Sep 2015 10:47

اسلام ٹائمز: مقالہ کی تلخیص بھیجنے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر جبکہ مکمل مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2015 مقرر کی گئی ہے۔ مقالہ نگار اپنے مقالات اردو، فارسی یا انگریزی میں اپنے کوائف کے ہمراہ سیکرٹری سیمینار ڈاکٹر نور محمد خان، صدر شعبہ زبان و ادبیات، نمل یونیورسٹی، ایچ ایٹ، اسلام آبادکو بھیجوا سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ثقافتی قونصلیٹ، اسلامی جمہوریہ ایران اور نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ زبان و ادب فارسی اور مرکز تحقیقات فارسی ایران و پاکستان کے تعاون سے ایران اور پاکستان کے ثقافتی اور لسانی اشتراکات کے موضوع پر 23-24 دسمبر 2015 کو نمل یونیورسٹی، اسلام آباد میں دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ سیمینار کے موضوعات میں تاریخی اور ثقافتی اشتراکات، اردو اور فارسی کی ادبی اور لسانی اشتراکات، پاکستان کی علاقائی زبانوں اور فارسی کے ادبی اور زبانی اشتراکات، صوفیانہ اور عارفانہ ورثہ کے اشتراکات، برصغیر اور وسطٰی ایشیا میں اسلام اور فارسی زبان و ادب کے فروغ میں میر سید علی ہمدانی (شاہ ہمدان) کا کردار۔ محققین اپنی مقالات میں موضوع سے متعلق امکانات و مواقع، درپیش چیلنجز اور مجوزہ راہ حل کا ذکر کریں۔ مقالہ کی تلخیص بھیجنے کی آخری تاریخ 12 اکتوبر جبکہ مکمل مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ 7 دسمبر 2015ء مقرر کی گئی ہے۔ مقالہ نگار اپنے مقالات اردو، فارسی یا انگریزی میں اپنے کوائف کے ہمراہ سیکرٹری سیمینار ڈاکٹر نور محمد خان، صدر شعبہ زبان و ادبیات، نمل یونیورسٹی، ایچ ایٹ، اسلام آباد کو بھجوا سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486669

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486669/سیمینار-ایران-پاکستان-کے-ثقافتی-اور-لسانی-اشتراکات-مقابلہ-مقالہ-نگاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org