0
Friday 31 Dec 2010 17:50

دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے،شہباز شریف

دہشت گردی کیخلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے،شہباز شریف
لندن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسی کو اس بات میں شک نہیں ہونا چاہئے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے اور اسے جیتے بغیر ترقی نہیں کی جا سکتی۔لندن میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں افواج پاکستان سمیت پوری قوم نے قربانیاں دیں ہیں، اور یہ جنگ پاکستان کی اپنی جنگ ہے جسے جیتے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔
 وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک میں بدعنوانی عام ہے، صورت حال اس قدر ابتر ہے کہ حاجیوں تک کو نہیں چھوڑا گیا۔ نون لیگ کے رہنما نے یقین ظاہر کیا کہ ملک میں غیر آئینی تبدیلی نہیں آئے گی۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ان ہاؤس تبدیلی پارلیمنٹ کا حق ہے اور یہ کسی بھی وقت آسکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مسلم لیگ نون کے کالعدم تنظیم کے ساتھ مبینہ روابط کے معاملے پر وکی لیکس کے انکشاف کو مسترد کیا۔ انہوں اپنے خلاف مبینہ طور پر امریکیوں کے کان بھرنے پر صدر زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا۔مسلم لیگ نون اور ایم کیو ایم کے درمیان بیان بازی کے معاملے پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ وہ الزام تراشی کی سیاست میں پڑنا نہیں چاہتے بلکہ سب کے ساتھ مل کر سیاسی معاملات کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 48667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش