0
Monday 21 Sep 2015 17:40

یمن بحران کا سیاسی حل چاہتے ہیں، ملکی خودمختاری کا سودا نہیں کرینگے، انصاراللہ

یمن بحران کا سیاسی حل چاہتے ہیں، ملکی خودمختاری کا سودا نہیں کرینگے، انصاراللہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاراللہ یمن کے سربراہ نے اس ملک کے عوامی انقلاب کو یمن میں خودمختاری اور حاکمیت کے فقدان اور سامراجی طاقتوں اور جارحین کے لالچ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے انقلاب یمن کی سالگرہ کی مناسبت سے ایک تقریر میں کہا کہ انقلاب میں یمنی عوام کی کامیابی، آزادی و خودمختاری اور باعزت زندگی پر مبنی بہتر مستقبل کی جانب ایک اہم قدم شمار ہوتی ہے اور یہ عظیم تحریک ملت یمن کے تمام برحق اور منصفانہ مطالبات پورے ہونے تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملت یمن کے تمام طبقے اس عوامی انقلاب میں شریک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آزادی و خودمختاری حاصل کرنے پر یمنی عوام کے اصرار اور تاکید کی وجہ سے امریکہ، اسرائیل اور آل سعود حکومت جیسی سامراجی اور جارح طاقتوں اور علاقے میں ان کے پٹھوں اور اسی طرح ان کے داخلی آلہ کاروں نے یمنی عوام کو نشانہ بنایا ہے۔ تحریک انصار اللہ یمن کے سربراہ نے مزید کہا کہ سعودی حکومت نے علاقے میں جنگ کا راستہ ہموار کیا ہے اور سب سے پہلے اسرائیل اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہم سیاسی راہ حل کے لیے اپنی آمادگی کا اعلان کرتے ہیں لیکن شرط یہ ہے کہ وہ ملک کی آزادی و خودمختاری اور عزت و وقار اور اسی طرح انقلاب کے اہداف و مقاصد کے منافی نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 486748
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش