QR CodeQR Code

یونان میں عام انتخابات کے بعد الیکشن نتائج کا اعلان، سابق وزیراعظم ایک بار پھر کامیاب

21 Sep 2015 17:51

اسلام ٹائمز: یونان میں ہونے والے انتخابات میں ایک کروڑ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت سریزا اور قدامت پسند جماعت کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو 86 ارب یورو مالیت کے بیل آئوٹ پیکیج کے نفاذ کا مرحلہ درپیش ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ یونان میں عام انتخابات کیلئے پولنگ ہوئی جس میں سابق حکمراں جماعت نے واضح برتری حاصل کرلی جس کے بعد سابق وزیراعظم کی جماعت کامیاب ہوگئی ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق سخت ترین اقتصادی اصلاحات کے نفاذ کیلئے نئی حکومت کے قیام کے ضمن میں اتوار کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق چار بجے پولنگ کا عمل شروع ہوا۔ ان انتخابات میں ایک کروڑ رائے دہندگان نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ انتخابات میں بائیں بازو کی جماعت سریزا اور قدامت پسند جماعت کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ انتخابات کے نتیجے میں بننے والی حکومت کو 86 ارب یورو مالیت کے بیل آئوٹ پیکیج کے نفاذ کا مرحلہ درپیش ہوگا۔ بائیں بازو کے رہنما ایلکسز سپراز کے استعفے کے بعد یہ انتخابات ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 486754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486754/یونان-میں-عام-انتخابات-کے-بعد-الیکشن-نتائج-کا-اعلان-سابق-وزیراعظم-ایک-بار-پھر-کامیاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org