0
Monday 21 Sep 2015 20:15

ماضی میں کرپشن کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، حفیظ الرحمان

ماضی میں کرپشن کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے، حفیظ الرحمان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ماضی میں کرپشن اور سفارش کلچر کی وجہ سے نظام کو نقصان پہنچا مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت سفارش اور رشوت کلچر کا خاتمہ کر کے میرٹ کی بالادستی یقینی بنائیگی۔ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائیگا۔ عوامی شراکت یقینی بنائی جائیگی جس کا آغاز صوبائی حکومت نے ہسپتالوں میں مینجمنٹ کمیٹوں کے قیام سے کیا ہے۔ بہت جلد پرائمری سطح تک کی تعلیم اور بنیادی صحت کے مراکز کو یونین کی سطح پر منتقل کیا جائیگا۔ 5سالوں میں پرائمری تعلیم مکمل طور پر خواتین کے سپرد کرئینگے جس سے خواتین کو روزگار کے مواقع میسر آئینگے اور بنیادی تعلیم میں بہتری آئیگی۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا ہے کہ ماضی میں میرٹ کو پامال کیا گیا تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی لیکن مسلم لیگ (ن) کی عوامی حکومت مختلف شعبوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے خصوصی انڈومنٹ فنڈ مختص کیا گیا ہے ایسے طالب علموں کی مکمل حوصلہ افزائی یقینی بنائینگے جو نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کے باوجود مالی وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اپنی تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے ہیں۔ وزیراعلٰی نے کہا کہ نوجوانوں کے لیے وزیراعلٰی بلاسود قرضوں کے سکیم کی مد میں 30 کروڑ کی خطیر رقم مختص کی گئی ہے جس کے تحت نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت 5 سالوں میں 1500 اہل درخواست گزاروں کو 20 لاکھ تک کے قرضے فراہم کیے جائینگے حکومت کے ان مثبت اقدامات سے عوام کی معیار زندگی میں مثبت تبدلی آئیگی۔
خبر کا کوڈ : 486783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش