0
Monday 21 Sep 2015 22:44

ہم پاکستان میں مولویوں کی نہیں شریعت کی حکومت چاہتے ہیں، سراج الحق

ہم پاکستان میں مولویوں کی نہیں شریعت کی حکومت چاہتے ہیں، سراج الحق

اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھکر کے ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے علاوہ ملک میں ایک بھی ایسی پارٹی نہیں جس کے اندر حقیقی جمہوریت ہو، ہم ملک میں مولویوں کی نہیں شریعت کی حکومت چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو ڈیموکریٹک اسلامی ویلفیئر ریاست بنانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ آئین کے اندر رہتے ہوئے عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔

خبر کا کوڈ : 486809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے