QR CodeQR Code

ہم پاکستان میں مولویوں کی نہیں شریعت کی حکومت چاہتے ہیں، سراج الحق

21 Sep 2015 22:44

اسلام ٹائمز: بھکر کے ضلعی امیر جماعت اسلامی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ ملک میں ایک بھی ایسی پارٹی نہیں جس کے اندر حقیقی جمہوریت ہو۔


اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھکر کے ضلعی امیر جماعت اسلامی پروفیسر ملک محمد یوسف چھینہ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے علاوہ ملک میں ایک بھی ایسی پارٹی نہیں جس کے اندر حقیقی جمہوریت ہو، ہم ملک میں مولویوں کی نہیں شریعت کی حکومت چاہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان کو ڈیموکریٹک اسلامی ویلفیئر ریاست بنانا چاہتی ہے، جماعت اسلامی نے ہمیشہ آئین کے اندر رہتے ہوئے عوامی حقوق کے لئے جدوجہد کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 486809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486809/ہم-پاکستان-میں-مولویوں-کی-نہیں-شریعت-حکومت-چاہتے-ہیں-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org