0
Monday 21 Sep 2015 23:39

ڈی آئی خان، ضلع کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس، غیر حاضر افسران کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ

ڈی آئی خان، ضلع کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس، غیر حاضر افسران کو نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان ضلع کونسل کا پہلا تعارفی اجلاس ضلع ناظم نوابزادہ عزیز اللہ خان علیزئی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جس میں محمدحنیف پیپا ایڈووکیٹ، گلشن پروین، ناہید بخاری، نسیم اختر، اقبال بلوچ، ملک مشتاق ڈار، سجاد شیرازی، سردار فتح اللہ میانخیل، احمد خان کامرانی، انعام اللہ تاجو خیل و دیگر نے شرکت کی۔ ضلع کونسل کے پہلے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نثار احمد خان سمیت دیگر افسران موجود تھے، تاہم کئی محکموں کے افسران کی غیر حاضری کا سختی سے نوٹس لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ ایسے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے منتخب عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی اورضلعی حکومت ایک پچ پرہیں۔ ہم سب ملکر علاقے کی فلاح و بہبود اور تعمیر و ترقی کیلئے کام کرینگے۔ بلدیاتی نظام کو کامیاب کرینگے۔ اجلاس کی کارروائی کے آغاز میں بڈھ بیر ائیر بیس کیمپ کے واقعہ میں شہید ہونیوالے شہداء کی مغفرت کیلئے دعاکی گئی۔ اجلاس میں ضلعی افسران نے اپنا تعارف کرایا۔ اجلاس کے دوران بگوانی شمالی میں ٹیل کے زمینداروں کو پانی کی عدم فراہمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ بیوروکریسی اور ضلعی حکومت میں تناؤ نہیں ہونا چاہئے۔ دونوں ملکر اس نظام کو کامیاب کرینگے۔ تمام ممبران کو برابری کی بنیاد پر فنڈزجاری ہونے چاہئیں۔ محرم الحرام کے موقع پر تمام ضلعی ممبران اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے۔ اجلاس میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کو عیدالالضحیٰ کے موقع پرختم کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا۔ ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے کہا کہ ہم سب ایک کشتی کے سوار ہیں۔ منتخب ہونے کے بعدہم پر عوام کے مسائل اور علاقے کی تعمیر و ترقی جیسی بھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔ کوئی سالار اکیلے جنگ نہیں جیت سکتا۔ ڈیرہ اسماعیل خان عرصہ دراز سے دہشتگردی کاشکار رہا ہے۔ پولیس اور فورسز نے قیام امن کیلئے لازوال قربانیاں دی ہیں۔ فوج اور پولیس شہداء کوسلام پیش کرتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش