0
Tuesday 22 Sep 2015 01:43

دریاؤں میں پانی کے بہاؤکی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف

دریاؤں میں پانی کے بہاؤکی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے، وزیر اعلیٰ شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سول سیکرٹریٹ لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ اور مختلف اضلاع کی انتظامیہ سے ویڈیو کانفرنس میں ہدایت کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور ادارے چوکس رہیں اور بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے حوالے سے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ سیلاب والے اضلاع میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل رکھے جائیں اور جہاں بھی سیلاب کا خطرہ ہو وہاں سے آبادی کا انخلا فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے اپنے انتظامات مکمل رکھیں، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر متعلقہ اضلاع میں خوراک، ادویات اور مویشیوں کیلئے چارے کا مناسب انتظام ہونا چاہیے اور متعلقہ ادارے باہمی رابطے کے ساتھ مربوط انداز میں کام کریں، صورتحال پر مکمل نظر رکھیں، حفاظتی پشتوں اور بند مضبوط بنانیکا کام بھی مکمل ہونا چاہیے، کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے حوالے سے کئے جانیوالے فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنائے، اس حوالے سے تاخیر کسی بھی صورت برداشت نہیں کروں گا-

خبر کا کوڈ : 486822
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش