0
Tuesday 22 Sep 2015 10:44

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنانے کی منظوری

پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنانے کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے والوں میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ، میجر جنرل عامر ریاض، میجر جنرل صادق اور میجر جنرل عمر فاروق درانی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ترقی پانے والے عاصم سلیم باجوہ اس وقت آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ہیں۔ عامر ریاض ڈی جی ملٹری آپریشنز تعینات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ترقی پانے والے لیفٹیننٹ جنرلز آئندہ ماہ مختلف عہدوں پر تعینات کیے جائیں گے۔ میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی کے حوالے سے آئی ایس پی آر کے ترجمان نے ٹوئیٹ کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے میجر جنرل عاصم باجوہ کو اپریل 2012ء میں آئی ایس پی آر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا تھا۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے جون 2012ء میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل اطہر عباس کے سبکدوش ہونے پر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں۔ عاصم سلیم باجوہ اس سے قبل سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل وہ ڈیرہ اسماعیل خان میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات تھے۔
خبر کا کوڈ : 486851
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش