0
Tuesday 22 Sep 2015 13:47

رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو رہا کر دیا گیا

رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو رہا کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت منظور ہونے پر جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر اور رکن سندھ اسمبلی علی نواز شاہ کو نیب نے بدعنوانی کے کیس میں گرفتار کیا تھا، جس کے بعد انہیں احتساب عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی، تاہم ان کی اہلیہ کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں علی نواز شاہ کے کیس میں انصاف کے تقاضے پورے نہ ہونے کا مؤقف اپنایا گیا تھا۔ سندھ ہائی کورٹ نے علی نواز شاہ کی اہلیہ کی درخواست کی سماعت کرتے ہوئے احتساب عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا، جبکہ سابق صوبائی وزیر کی ضمانت بھی منظور کی گئی تھی۔ علی نواز شاہ کی ضمانت منظور ہونے پر تمام قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں سینٹرل جیل کراچی سے رہا کر دیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کوٹ نے امتیاز علی شاہ اور خادم علی شاہ کی ضمانت بھی منظور کرلی ہے۔
خبر کا کوڈ : 486895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش