0
Tuesday 22 Sep 2015 16:32

شام کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ ناممکن ہے، بشار جعفری

شام کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کیخلاف جنگ ناممکن ہے، بشار جعفری
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں شام کے مستقل نمائندے بشار الجعفری نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سربراہ اور سیکرٹری جنرل کے نام دو الگ الگ خطوط میں کہا ہے کہ داعش اور جبھۃ النصرہ سمیت شام میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو کچلنا اور ان کو ختم کرنا شامی حکومت کی مکمل ہم آہنگی اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گرد گروہ داعش کے مقابلہ کے بہانے شام میں اپنی مداخلت کا جواز پیش کرنے کے لئے امریکہ، برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا کی کوششیں اقوام متحدہ کے منشور کے منافی ہیں۔ بشار جفعری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل اکاون کے مطابق شامی حکومت کی ہم آہنگی کے بغیر مذکورہ ملکوں کا کوئی بھی اقدام بین الاقوامی قوانین اور شام کے اقتدار اعلٰی کی خلاف ورزی ہے۔ بشار الجعفری نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود سعودی عرب، ترکی اور قطر سمیت اقوام متحدہ کے بعض رکن ممالک اپنے تمام تر وسائل و امکانات سے دہشت گردوں کی مالی اور فوجی مدد کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش