QR CodeQR Code

گلگت بلتستان میں شفاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزیراعلٰی گلگت بلتستان

22 Sep 2015 18:21

اسلام ٹائمز: وزیراعلٰی گلگت بلتستان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی اور بہت جلد گلگت بلتستان میں صحت کے مسائل پر قابو پایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ نکاسی آب کی سکیم کی جائزہ رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے اور حکومت گلگت شہر، بسین، مناور اور سکور کے دیہات میں پانی صاف کرنے کے چار پلانٹ لگائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ علاقے کو صاف رکھنے کیلئے میونسپلٹی پچیس گاڑیاں خرید رہی ہے جو گلیوں اور دیہات سے کوڑا کرکٹ اُٹھائیں گی۔ اُنہوں نے کہا کہ لوگوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے ستاون فلٹریشن پلانٹس کی مرمت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ ہماری حکومت گلگت بلتستان میں صاف اور شفاف پانی کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی اور بہت جلد گلگت بلتستان میں صحت کے مسائل پر قابو پایا جائے گا۔ 


خبر کا کوڈ: 486960

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486960/گلگت-بلتستان-میں-شفاف-پانی-کی-فراہمی-یقینی-بنائی-جائے-گی-وزیراعل-ی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org