0
Tuesday 22 Sep 2015 20:56

پاک فوج نے ملک وقوم کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جنرل راحیل شریف

پاک فوج نے ملک وقوم کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جنرل راحیل شریف
اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا لاہور گیریژن کا دورہ، آرمی چیف نے گیارہ انفنٹری ڈویژن کی گولڈن جوبلی تقریبات میں شرکت کی۔ جنرل راحیل شریف نے پاک بھارت جنگ اور دہشتگردی کیخلاف انفنٹری ڈویژن کی پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو سراہا۔ گولڈن جوبلی تقریبات میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان، ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل عمر فاروق برکی، جی او سی ٹین ڈویژن میجر جنرل طارق امان، جی او سی الیون ڈویژن میجر جنرل فدا حسین ملک اور سابق اعلیٰ فوجی افسران نے بھی شرکت کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ملک و قوم کی خاطر بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انفنٹری کی گیارہ ڈویژن نے پاک بھارت جنگ اور دہشتگردی کیخلاف ناقابل شکست جذبوں کا مظاہرہ کیا، یہ جذبے جنگوں کی فتوحات کے غماز تھے۔ انہوں نے کہا کہ کھیم کرن اور حسینی والا سیکٹر میں کامیابیاں انفنٹری ڈویژن کے باعث حاصل ہوئی تھیں جو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف لاہور کے ایک روزہ دورے کے بعد راولپنڈی چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 486977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش