QR CodeQR Code

لکی مروت اور بنوں سے 2 اہم دہشتگرد گرفتار

22 Sep 2015 22:29

اسلام ٹائمز: دہشتگرد واجد احمد 18 ستمبر کو بنوں میں ایک دھماکے کے دوران خود بھی زخمی ہوا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیشل پولیس یونٹ بنوں نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 خطرناک دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق حافظ محمد عمر کو لکی مروت اور واجد احمد کو بنوں سے گرفتار کیا گیا۔ دہشتگرد واجد احمد 18 ستمبر کو بنوں میں ایک دھماکے کے دوران خود بھی زخمی ہوا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ دونوں دہشتگردوں کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے ہے، جو دہشت گردی کے علاوہ بھتہ خوری کے واقعات میں بھی ملوث رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 486987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/486987/لکی-مروت-اور-بنوں-سے-2-اہم-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org