0
Tuesday 22 Sep 2015 22:59

افغانستان میں طالبان کی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق

افغانستان میں طالبان کی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے میں افغان طالبان کی فائرنگ سے 6 پاکستانی شہری جاں بحق ہو گئے ہیں، طالبان نے نعشیں قبائلی عمائدین کے حوالے کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز پاک افغان سرحد کے قریب افغانستان کے علاقے میں افغان طالبان نے عام شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ کی ہے، جس میں پاکستان کے 6 شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ افغان طالبان کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد میں 4 کا تعلق نوشکی اور 2 کا تعلق تفتان سے ہے، طالبان نے نعشوں کو قبائلی عمائدین کے حوالے کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 486995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش