0
Tuesday 22 Sep 2015 23:16

سعودی عرب، منٰی میں موسلادھار بارش، بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن

سعودی عرب، منٰی میں موسلادھار بارش، بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن
اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر سے آئے عازمین حج اس وقت سعودی عرب میں منٰی کے مقام پر موجود ہیں۔ جہاں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش جاری ہے۔ جس کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن بھی ہو گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین حج منٰی میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی میں مشاعر مقدسہ کے مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ جہاں تیز ہواﺅں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے عازمین حج کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب منٰی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاﺅن بھی ہو گیا ہے، جہاں گزشتہ کئی گھنٹوں سے بجلی منقطع ہے۔
خبر کا کوڈ : 487000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش