0
Tuesday 22 Sep 2015 23:27

افغان پولیس اور فوج بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہیں، امریکی اخبار

افغان پولیس اور فوج بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ہیں، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ فوج کے ساتھ تربیت اور آپریشنز کے دوران افغان پولیس اور فوج کے اعلیٰ افسران افغان بچوں کے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان فوجی اور اعلیٰ افسران امریکی اور اتحادی فوج کے ساتھ کام کرنے کے دوران افغان بچوں کو اپنے جنسی ہوس کا نشانہ بناتے رہے، جب کہ اس دوران امریکی فوجی اس فعل کا علم ہونے کے باوجود اسے نظر انداز کرتے رہے بلکہ ان کی ہائی کمانڈ کی جانب سے انہیں ہدایات جاری کی گئی تھیں کہ وہ اس معاملے میں داخل اندازی نہ کریں۔

رپورٹ کے مطابق افغان فوجیوں میں اس فعل کو بوائے پلے کا نام دیا جاتا تھا۔ ایک امریکی فوجی گریگوری بکلے نے اخبار کو بتایا کہ اس کا بیٹا افغان کمانڈر کے ساتھ تعینات تھا اور اسے افسران کی جانب سے ہدایت تھی کہ وہ اس فعل کو دیکھنے کے بعد آنکھیں بند کرلے۔
خبر کا کوڈ : 487002
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش