QR CodeQR Code

ٹانک پولیس نے عید الاضحٰی کا سکیورٹی پلان جاری کردیا

22 Sep 2015 23:53

اسلام ٹائمز: امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے شہر کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا، تمام پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹانک غلام رسول شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید قربان کے موقع پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔ شہر میں امن و امان کو قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے ضلع کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ضلع بھر میں پولیس اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں، جبکہ تین سے زائد اہلکار ہمہ وقت اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ عید کے موقع پر ضلع کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کے دستے تعینات رہیں گے، جبکہ عید کے موقع پر تمام مساجد و عید گاہ پر بھی پولیس اہلکار ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے پولیس کے جوانوں کا پیدل اور موبائل گشت بڑھا دیا گیا ہے۔ انہوں نے میڈیا کے ذریعے عوام سے بھی اپیل کی کہ علاقے میں قیام امن کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، تاکہ شہر میں امن قائم رہے۔


خبر کا کوڈ: 487008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/487008/ٹانک-پولیس-نے-عید-الاضح-ی-کا-سکیورٹی-پلان-جاری-کردیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org